ابنا: وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اس طرح کے بیان دوسرے ممالک کے حقوق کی خلاف ورزی اور ان کے داخلی امور میں کھلی مداخلت ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ رای عامہ کی نظر میں امریکا دوسرے ممالک کے داخلی امور اور لوگوں کی ذاتیات میں مداخلت کرنے والا اور ابو غریب، بگرام اور گوانتانامو جیل میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی خفیہ جیلوں میں لوگوں کو بغیر جرم کے بند رکھنا اور انہیں ایذائیں دینا اور ڈرون حملوں میں سیکڑوں بچوں، عورتوں اور بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دینا نیز فلسطین کے مظلوم عوام کے مقابلے میں ظالم صیہونی حکومت کے مظالم کی کھلی حمایت، انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اسی لئے امریکی انتظامیہ کو انسانی حقوق کے حوالے سے دوسرے ممالک کو نصیحت کرنے کے پرہیز کرنا چاہئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے امریکا نے جو باتیں ذکر کی ہیں وہ مکمل بے بنیاد اور چھوٹ پر مبنی ہیں اور یہ رپورٹ سیاسی مقاصد کی حامل ہے۔......./169
1 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510434
ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکا کی سالانہ رپورٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو انسانی حقوق کے حوالے سے دوسروں کو نصیحت کرنے کا حق نہیں ہے۔